اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کمپنی سائنو فارم سے 12 لاکھ کورونا ویکسینز خریدے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کورونا ویکسینز سن 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔ نجی شعبہ اگر کوئی عالمی منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔
کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائ طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی، پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئ اور بینالاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کمپنی ’سائینو فارم‘ سے کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ چینی کمپنی سے کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کا 10 ملین کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








