کیا آوازیں جوڑ کر این آر او 2جائز ثابت کیا جاسکتا ہے؟ فواد چوہدری کا سوال

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان کی آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آوازیں جوڑ کر این آر او 2 کو جائز ثابت کیا جاسکتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کیا اِس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں۔عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں، ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں، ان کا بھی۔ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔ 

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی۔ 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اس سے زیادہ توہین نہیں ہوسکتی۔ کم از کم چیئرمین سینیٹ غیر کا مظاہرہ کریں اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں۔ آڈیو سے تاثر دیا گیا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔

 

Related Posts