اپوزیشن پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں جان بوجھ کر نہیں آئی۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں جان بوجھ کر نہیں آئی۔فواد چوہدری
اپوزیشن پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں جان بوجھ کر نہیں آئی۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں جان بوجھ کر نہیں آئی جبکہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے طریقہ کار سے نہیں بھاگتیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگے گی؟یہ لوگ جوتے چھوڑ کر انتخابات سے دور بھاگنا چاہتے ہیں۔ ہم نے انہیں پارلیمنٹ کمیٹی میں بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن والے اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، فواد چوہدری

گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تو مذاکرات کیلئے انہیں بلایا لیکن یہ نہیں آئے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ شہباز شریف کو ثبوت کے متعلق ضرور پتہ تھا۔ انہوں نے بائیکاٹ کرنا بہتر سمجھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کہا کہ عدالتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنا چاہئیں، اس سے آپ تجاوز کر رہے ہوں گے۔

فواد چوہدری نے 3روز قبل سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔ عدالت نے پیپلزپارٹی کی عبوری اسٹے کی درخواست مسترد کردی۔

 

Related Posts