اپوزیشن نے جلسے کے دوران تقاریر میں لچر زبان کا استعمال کیا۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت کو نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی ہوئی۔فواد چوہدری
وفاقی حکومت کو نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی ہوئی۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پاور شو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جلسے کے دوران تقاریر میں لچر زبان کا استعمال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کے بارے میں تمام غیر جانبدار تجزیہ کاربھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ شریک ہوئے۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کرسکا جبکہ قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی اور اداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش ہوئی۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ جلسے سے اپوزیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کوئی فائدہ پہنچنے کی بجائے اُلٹا نقصان ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کا دوسرا جلسہ، مریم نواز کل مزارِ قائد پر حاضری دیں گی

Related Posts