وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کے ہمنوا میڈیا نمائندگان کی کلاس لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کے ہمنوا میڈیا نمائندگان کی کلاس لے لی
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کے ہمنوا میڈیا نمائندگان کی کلاس لے لی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے ہم نوا میڈیا نمائندگان کی کلاس لیتے ہوئے ان کی موجودہ سرگرمیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے، آج کل اپنی ہی باتوں سے لاعلمی کے اظہار میں مصروف ہیں۔

وزیرِ مملکت فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو کوسنے والے آج کہہ رہے ہیں کہ اجازت تو حکومت نے دی تھی۔ ہمیں کیا معلوم؟ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے جنہیں ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق  2 روز قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے ڈاکٹر عدنان اور سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کی نواسی کو ہوٹل منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے معالج مریم نواز کی بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

Related Posts