اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی رپورٹس پر تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن قائم کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن اقدام ہے لیکن اس کا اگلا مرحلہ بھی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا تعین بھی ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، جن پر ضمانت دی گئی، جعلسازی سے تیار کرائی گئی تھیں؟
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر نواز شریف کی رپورٹس جعلی ہیں تو یہ معلوم کیا جائے کہ اس میں کون کون ملوث ہے۔ اس کیلئے آزاد کمیشن بٹھانا ہوگا۔
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئ جعلسازی سے تیار کرائ گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس کیلئے آزادکمیشن بٹھانا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 26, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔ لندن کی سڑکیں مانپنے سے بیماری کا تعین نہیں ہوگا بلکہ میڈیکل رپورٹ سےہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ نوازشریف قانونی طور پر مفرور ہیں اور واپس نہیں آئے تو اشتہاری قرار دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: میڈیا کو نواز شریف کی سرجری سے آگاہ کریں۔فردوس عاشق اعوان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








