وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان میں تمام شہریوں کو اپنے مذہب کے مطابق کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد اعظم کا ایک قول شیئر کیا۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم کے قول کے مطابق پاکستان میں آپ آزاد ہیں۔ ریاست آپ پر مندروں، مساجد اور کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔
فواد چوہدری نے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کہا کہ قائدا عظم نے فرمایا تھا شہریوں کا تعلق کسی بھی مذہب یا رنگ و نسل سے ہو، ریاست کے لیے سب برابر ہیں۔
آپ آزاد ہیں۔ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘
قائد اعظم محمد علی جناح pic.twitter.com/n5EIzS0lys
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2019
یاد رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ قائد اعظم نے روشنیوں کے شہر کراچی میں 25 دسمبر 1876ء کو آنکھ کھولی۔
ملک بھر میں یومِ قائد کے موقعے پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آج مختلف اداروں، افراد اور حکومت کی طرف سے قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔آپ کا پیدائشی نام محمد علی جناح تھا۔
مزید پڑھیں:آج ملک بھر میں 143واں یومِ قائد منایا جارہا ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








