سپریم کورٹ پر تنقید کرنے والے عوام کیخلاف سازش کا حصہ ہیں۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عدالتی نظام کی منظوری دیدی۔فوادچوہدری
وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے عدالتی نظام کی منظوری دیدی۔فوادچوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر تنقید کرنے والے عوام کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ سپریم کورٹ پر تنقید کر رہے ہیں، دراصل عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے جنرل باجوہ کے  2035 پلان کو ناکام بنایا۔آصف زرداری

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست اور عوام کا بنیادی رشتہ ووٹ کا ہے کہ عوام ریاست کو ٹیکس دیں گے۔ اس کے بدلے ریاست پر حکمرانی عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندوں کا حق ہوگا۔

پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس بنیادی حق کو ریاست سے ہی غصب کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہئے۔ پارلیمان آئین کی دفعہ 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات نہیں روک سکتی۔

فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں۔ یہ کسی صورت قبول نہیں۔ وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Posts