کراچی:آرٹس کونسل میں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیرفوادچوہدری نے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ مسلم لیگ ن نے ہرمنصوبہ صرف کاغذں پر بنایاہے جبکہ ہم نے گرین لائن منصوبے کوحتمی شکل دے کراسےمکمل کرکےبھی دیکھاہے۔
فوادچوہدری نے سیاسی مخالفین کو تنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہا کہ کراچی کے عوام بہت اچھی طرح جانتےہیں کہ پیپلزپارٹی کتنی پانی میں ہے اس لیے صرف کہنےسےکچھ نہیں ہوگا یہ بات ماننی پڑےگی کہ گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت نے ہی پوراکیاہے،جس پر 35 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے تاکہ کراچی کےعوام کوٹرانسپورٹ کی اچھی اورسستی سواری میسرآسکے،انہوں نے کہاایک طرف کہا جاتاہےکہ روزگارنہیں ملا رہاجبکہ دوسری طرف ہمیں تربیت یافتہ لوگ بھی نہیں مل رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








