گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا وزیراعظم اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے طبیعت کی ناسازی کے باعث سیاسی سرگرمیاں بند کردیں
مولانا فضل الرحمان نے طبیعت کی ناسازی کے باعث سیاسی سرگرمیاں بند کردیں

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں۔

سینیٹ الیکشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ سلیکٹڈ اور جعلی  وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہناتھا کہ آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے۔ اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

Related Posts