فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل
فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل

لاہور:معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے بنیادی اغراض و مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے مل کر عوام کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں جھونکنا چاہتے ہیں، کورونا کے مثبت معاشی اشارے پی ڈی ایم کے ارسطوں کے منہ پر تھپڑ ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتی ہے پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے، ان کا مسئلہ عوام نہیں اپنی ذات ہے اس لیے دھرنے کرنے پر بضد ہیں، ان کے نزدیک کرپشن کا مال بچانا ترجیح ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے خیر خواہ ہیں اس لیے جلسے موخر کیے۔

مزید پڑھیں: ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے، مولانا فضل الرحمن

Related Posts