اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعطم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 172 سے بھی زائد ارکان موجود تھے۔ انہوں نے پراعتماد انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ چھ ماہ تک پھر کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں پیش کر سکے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جن 16 ارکان نے سینیٹ الیکشن کے دوران پیسے لیے وہ بھی وہاں موجود تھے تاہم کسی نے وہاں اعتراف نہیں کیا کہ اس سے غلط نشان لگا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں کل کے الیکشن کی طرف دیکھیں۔