الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر
الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔

پہلے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی اب متنازعہ بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کر رہی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ اصل میں آئندہ عام انتخابات چوری کرنے کی سازش ہے۔ انہں نے کہاکہ جب الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کیا تو اسے بدنام کیا جا رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ڈسکہ کے انتخابات میں حکومت کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میں دھاندلی کا نوٹس لے کر پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کو معطل کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کمیشن کی ساکھ بحال کرنی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے لوگوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہاکہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو سنگل آؤٹ کر کے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں، وکلا، صحافیوں اور دیگر طبقات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Related Posts