وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں خشک اعداد و شمار کے ساتھ سابق حکومت پر طنز و طعن کا تڑکا لگانا نہ بھولے، اپنے خطاب کے دوران شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے ملکی معیشت کی تباہی کی تمام ذمے داری پی ٹی آئی حکومت پر عائد کی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ خطاب کے دوران سابق حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ پونے چار سال معاشی بے انتظامی عروج پر تھی، ناتجربہ کار ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








