اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیر میں یومِ مزاحمتِ نسواں کے قومی دن کے موقعے پر کشمیری خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم بہادرکشمیری خواتین کوسلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے بھارتی ظلم وجبرکے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔
اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23فروری،یوم مزاحمت نسواں کشمیرکادن کشمیرمیں مظالم کاسیاہ ترین دن ہے۔بھارتی افواج نے نہتی،بے گناہ اور بے یار و مدد گارخواتین کی اجتماعی بےحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادئ کشمیر پر قربان کردیا۔ ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے لخت جگر وار دئیے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال سے شکست کھا چکا ہے۔ کوئی جبر و استبداد انہیں حقِ خود ارادیت کی منزل سے دُور نہیں کرسکتا۔
بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔کوئی جبرواستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔2/2#WomenResistanceDay pic.twitter.com/lN9e1TqGcA
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 23, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں بھارت خود جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جا رہا ہے۔ بھارتی مردو خواتین احتجاجاً سڑکوں پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی علاقے شاہین باغ کا احتجاج 60 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے اور امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
شاہین باغ کا احتجاج 60ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔2/2#WomenResistanceDay https://t.co/cCpnaVvCv4
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 23, 2020
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کو آج 203 روز مکمل ہوجائیں گے جبکہ بھارتی فوج نے کرفیو کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے آننت ناگ اسلام آباد میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 203 روز مکمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








