نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔فردوس عاشق اعوان کی مسلم لیگ ن پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔فردوس عاشق اعوان کی مسلم لیگ ن پر تنقید
نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔فردوس عاشق اعوان کی مسلم لیگ ن پر تنقید

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ترچھی ٹوپی، ذائقے دو نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔

شریف فیملی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیمروں کے سامنےاجلاسوں، ہوٹلوں میں  اور  لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے نظر آتے ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ روز نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن قوم کی خدمت کے لیے دستیاب نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دُہائی دینے والے حساب کتاب سے نہیں بچ سکتے۔ 

Related Posts