نائب چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات، فردوس عاشق اعوان کی تعزیت

تازہ ترین

تازہ ترین

نائب چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات، فردوس عاشق اعوان کی تعزیت
نائب چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات، فردوس عاشق اعوان کی تعزیت نائب چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات، فردوس عاشق اعوان کی تعزیت

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نائب چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر دائمی رحمت فرمائے، یہ نائب چیئرمین سینیٹ اور اہلِ خانہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نائب چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا ٹوئٹر پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے  بتایا کہ میرا بیٹا عامر سلیم آج ہمیں چھوڑ گیا۔ اللہ تعالیٰ اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نائب چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عامر سلیم مانڈوی والا ایک طویل عرصے سے بیماری کا شکار تھے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ مرحوم بیٹے کے حق میں دعا کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک اور ہمسائیہ ہے ، دوست تو بدل سکتے ہیں ہمسائے نہیں بدلے جاسکتے ، ہمیں پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔

مزید پڑھیں:  کشیدگی پر فیصلہ پاکستانی مفادات کے تحت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts