فوزیہ وہاب کی 11ویں برسی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کی سرکردہ رہنما فوزیہ وہاب کی 11 ویں برسی کے موقعے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سرکردہ خاتون رہنما فوزیہ وہاب کی 11ویں برسی کے موقعے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

 گزشتہ 9 ماہ میں 22 وزراء نے 93 دورے کیے۔شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوزیہ وہاب غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل سیاستدان اور پر وقار شخصیت کی مالک تھیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوزیہ وہاب پی پی پی کی ثابت قدم رہنما تھیں۔ ان کی پارٹی کیلئے طویل اور شاندار خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوزیہ وہاب پیپلز پارٹی قیادت اور جیالوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

خیال رہے کہ نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی والدہ فوزیہ وہاب 17جون 2012ء کے روز علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی عمر 56سال تھیں۔ سوگواران میں 3 بیٹے اور 1 بیٹی شامل تھے۔

انتقال سے گزل کراچی کے نجی ہسپتال میں فوزیہ وہاب کا مسلسل 3 ہفتوں سے علاج جاری تھا۔ شام کے وقت طبیعت مزید ناساز ہوگئی۔ ان کے انتقال کی خبر وقار مہدی نے میڈیا نمائندگان کو دی تھی۔ 

 

Related Posts