دہشتگردوں کی مالی معاونت، دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشتگردوں کی مالی معاونت، دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائیں گے کہ ہمسایہ ملک دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارت کی دہشت گردی کامعاملہ اٹھائے گا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت معاشی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہے جہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، مودی حکومت اس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

جموں و کشمیر کے بارے میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ایک ناکام پالیسی اپنائی، حریت قیادت 5 اگست کے اقدامات پر ناراض ہے۔

افغان امن عمل کے متعلق وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کرچکا ہے، مہاجرین کے اپنے وطن واپس لوٹنے کا وقت آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تو مہاجرین کی خدمت کرتا ہے لیکن افغانستان کی طرف سے الزامات لگائے جاتے ہیں، افغان امن عمل میں مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہونی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو پسند ہو یا نا پسند، سی پیک پاکستان کی ضرورت ہے، منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

آج سے 2 روز قبل  نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) پرقومی اتفاقِ رائے ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پسند ہو یا ناپسند، سی پیک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔وزیرِخارجہ

Related Posts