بھارتی میڈیا شر انگیزی پھیلا رہا ہے، گلگت بلتستان کے حالات کنٹرول میں ہیں۔وزیرداخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکردو: وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا شر انگیزی پھیلا رہا ہے، جی بی کے حالات کنٹرول میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیرِ داخلہ شمس الحق لون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پر امن حالات کو خراب ظاہر کر رہا ہے جس کا مقصد شر انگیزی پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ آصف کا شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا مطالبہ

وزیرِ داخلہ جی بی شمس الحق لون نے کہا کہ کوئی حکومتی رِٹ چیلنج نہیں کرسکتا۔ حالات کنٹرول میں ہیں، کچھ ہو نہ ہو، بھارتی میڈیا جان بوجھ کر منفی پراپیگنڈہ کرتا نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

جی بی کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ کشیدگی میں میڈیا کا کردار مثبت رہا۔ پارلیمانی کمیٹی بھی قیامِ امن میں کامیاب رہی۔ یہ مسئلہ سیاسی نہیں، فقہی ہے، اس لیے ملک کے جید علما کو یہاں دعوت دی گئی۔

حاجی گلبر خان نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے علما نے دونوں مساجد میں ملاقاتیں کیں اور علما دیامر اور اسکردو کے علما سے بھی ملاقاتیں کریں گے، درخواست ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے، موبائل کی 4جی سروس 7روز کیلئے بند رہے گی۔ 

 

Related Posts