لاہور: حکومتِ پنجاب نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے 3 روز میں میڈیکل رپورٹس جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ پنجاب حکومت کے محکمۂ داخلہ کی طرف سے کیا گیا۔ محکمۂ داخلہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپنی میڈیکل رپورٹس 3 روز کے اندر اندر جمع کرائیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سابقہ رپورٹس کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔ محکمۂ داخلہ کے خط کے مطابق بورڈ نے نواز شریف کی گزشتہ رپورٹس کا بغور جائزہ لیا، مزید رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
محکمۂ داخلہ کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے حتمی رائے قائم کرنے کے لیے مکمل دستاویزات مہیا نہیں کیں۔ مکمل رپورٹس کی دستیابی کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی۔
خط کے مطابق نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ای میل ارسال کی گئی تھی جس میں محکمۂ داخلہ نے انہیں بھی رپورٹس بھیجنے کی ہدایت کی جس پر عمل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی علاج کے لئے مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرفاقی حکومت کو میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں10 روز قبل 2ججز کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








