حکومت اپوزیشن کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، خواجہ سعد رفیق

تازہ ترین

تازہ ترین

NAB decides to close inquiry into locomotive case against Khawaja Saad Rafique

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو پریشان نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے۔

ایک بیان میں خواجہ سعد نے کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے ذریعے لوگوں کو مسلم لیگ (ن)  کی حمایت کرنے سے روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ریلی پاکستان میں جمہوری تحریک کی سمت کا تعین کرے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے اپنے لئے پریشانی پیدا کردی ہے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹر ک بے لگام گھوڑا بن چکا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، حنید لاکھانی

دریں اثناء مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینرووٹ کو عزت دو کی تحریک کونہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر 16 اکتوبر کو ریلی نکالیں گے۔

Related Posts