مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کا اختتام بھارت سے آزادی کے حصول پر ہوگا۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کا اختتام بھارت سے آزادی کے حصول پر ہوگا۔گورنر سندھ
مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کا اختتام بھارت سے آزادی کے حصول پر ہوگا۔گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مظلوم حریت پسند کشمیریوں کی جدوجہد کا اختتام بھارت سے آزادی کے حصول پر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ13 جولائی کو یومِ شہدائے کشمیر منانے سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی 1947ء سے بہت پہلے شروع ہوئی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جدوجہدِ آزادئ کشمیر اُس وقت ختم ہوگی جب کشمیری بھارت سے حقِ خود ارادیت حاصل کر لیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہو کر رہے گی۔آئی ایس پی آر

Related Posts