کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ کہتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں موجودہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ، بلاول زرداری کے بقول حکومت کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت نہیں۔
انہوں نے کوئٹہ کی مقامی قیادت کا خیرمقدم کیا جنہوں نے تقریب میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،کوئٹہ کی کونسل کے صدر نورالدین کاکڑ اور ان کے ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔