اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کا پیکیج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے ،عمران مافیا کا51 ارب کا پیکیج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کیلئے’’ریلیف پیکج ‘‘اور عوام کے کئے ’’تکلیف پیکیج‘‘ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کے جعلی اور جھوٹے ریلف پیکج سے آٹا ، چینی ، گھی،بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو گی، مہنگائی اور بڑھے گی،عمران مافیا معیشت، پاکستان کی سیکیورٹی و سلامتی اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے،چور اور کرپٹ عمران مافیا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے 51 ارب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دیا، اور عوام کے لئے آٹا ، چینی ، بجلی اور گیس مزید مہنگی،عمران مافیا کا جو ’’اے ٹی ایم‘‘بنی گالہ کا خرچ چلائے، لینڈ کروزر خرید کر دے، اْسے 51 ارب کا ریلیف پیکج دے دیا۔
عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور ڈاکہ اور کرپشن عام کردی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں تاریخی کرپشن کی، عوام سے کاروبار، روزگار ، روٹی ، آٹا، چینی ، گیس اور بجلی چوری کر لی،عمران صاحب لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 31 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو کیا ہے؟ ،عمران مافیا نے 35 فیصد روپیہ گرایا، ایکسپورٹ پھر بھی گر رہی ہیں، یہ کرپشن اور چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے؟۔
مزید پڑھیں :غریبوں کے پیسے پر پلنے والے حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں،فردوس عاشق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








