ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح کام کریں، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح کام کریں، حلیم عادل شیخ
ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح کام کریں، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح اپنا کام کریں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگرپولیس اگر موقع پرپہنچے تو ایسے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹھٹھہ واقعے سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 14 سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکال کر زیادتی کی گئی، ورثا کے رابطے پر میں متاثرہ خاندان کے پاس پہنچا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا میئرلاہور کیلئے 3ناموں پر غور،حماد اظہر فیورٹ

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ایک جھونپڑی میں کیمپ لگایا اور سخت نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ملوث درندے کو ڈھونڈنے کے دوران مقابلہ ہوا اور وحشی درندہ مارا گیا، پولیس کے فوری کارروائی پر ٹھٹھہ پولیس کہ سلام پیش کرتا ہوں۔

Related Posts