شکست کے بعد حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے اندر وزارت کا عہدہ چھوڑنا ہوگا، ذرائع

تازہ ترین

تازہ ترین

شکست کے بعد حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے اندر وزارت کا عہدہ چھوڑنا ہوگا، ذرائع
شکست کے بعد حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے اندر وزارت کا عہدہ چھوڑنا ہوگا، ذرائع

اسلام آباد: ملک میں ہونے والے حالیہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کا کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں حفیظ شیخ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخاب میں شکست کے بعد عبد الحفیظ شیخ مستقل وزیر خزانہ نہیں رہیں گے، غیر منتخب فرد چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔

عبد الحفیظ11دسمبر2020 کو وزیر خزانہ بنے،عبد الحفیظ شیخ کو 12جون2021 سے قبل وزات کا عہدہ چھوڑنا ہوگا،ان کے وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا بعد این ایف سی کامعاملہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کی شکست سے ان کی مالیاتی امور پر گرفت کمزور ہوگئی،عبد الحفیظ شیخ کے لئے مالیاتی مسائل کا حل مشکل ہوگیا ہے۔

عبد الحفیظ شیخ این ایف سی کی تقسیم پر صوبوں کے تحفظات دورکرنے میں مصروف رہے،انہوں نے صوبوں کو دسویں این ایف سی پر قائل کیا، عبد الحفیظ شیخ نے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کل چھ کمیٹیاں تشکیل دیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ اور ریونیوں کی تقسیم کی ذمہ داری چار کمیٹیوں کو سونپی گئی ہے،دسویں این ایف سی کی بروقت تقسیم نہ ہونے سے آئندہ بجٹ متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کی گئی، جو غیر مناسب ہے، وفاقی وزراء

Related Posts