مزیدار حلیم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے یہ طویل اور صبر آزما کام ہے جس کے بعد لذیر حلیم بنتی ہے، 10 کلو گوشت ، دالیں، گندم اور دیگر اجزاء کو اچھی طرح کم از کم آٹھ گھنٹے تک پکایا جاتا ہے، دالیں ، گندم اور گوشت الگ سے ابالے جاتے ہیں اور پھرکچھ گھنٹوں کے لئے تمام اشیاء کو ملاکرپکایا جاتا ہے اور جب یہ ایک گاڑھے مرکب کی شکل تو ایک نیا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
لذیر حلیم تیار کرنے کیلئے اس کو مستقل ہلانا پڑتا ہے جس سے تمام اجزاء یکجان ہوجاتے ہیں اور مرکب تیار ہونے کے بعد تلی ہوئی پیار کا تڑکا لگایا جاتا ہے اور آخر میں اس میں کٹی ہوئی ادرک ، کٹے ہوئی ہری مرچ ، دھنیا کے پتے ، لیموں اور چاٹ مصالحے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔