ہینڈسم وزیر اعظم نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں،مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہینڈسم وزیر اعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جائے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی رکنیت اور وزارت بچانے کیلئے ایک اور موقع مل گیا

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

Related Posts