دھرنا ختم کیا جائے، شوریٰ ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں،سعد رضوی کاایک اور پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

TLP chief Saad Rizvi will get married tomorrow

لاہور: سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی نے شوریٰ ممبران کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوریٰ ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان فوری طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

سعد رضوی نے کہا کہ کارکنان فوری طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قبلہ ظہر الحسن شاہ صاحب میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔

سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے دھرنا فوری ختم کیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ 20اپریل کی احتجاج کی کال کو بھی واپس لیا جائے۔

سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی کا دھرنے اور احتجاج کی وجہ سے گزشتہ 6دنوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ دھرنوں اور احتجاج کو فوری ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related Posts