کراچی: شہر قائد میں چند لمحوں کے درمیان مختلف حصوں میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ بارش کے ساتھ ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور شاہراہ قائدین میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ اکثر علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے مختلف علاقوں میں حادثات بھی دیکھنے کو آئے تھے۔ شہر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے مطابق کل (اتوار) اور پیر کو بھی شہر مون سون سسٹم کے زیر اثر رہے گا اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت پنجاب کا 15 شہروں میں طبی ادارے 4سے12ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








