حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو مستقبل کی وزیر اعظم قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Hina Pervez Butt named Maryam Nawaz as the future Prime Minister

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مستقبل کی وزیر اعظم قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے حنا پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مستقبل کی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ۔

ان کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ  نے بالکل درست کہا کہ شیخ رشید کی حیثیت نہیں کہ وہ مریم نواز کے حوالے سے بات کریں۔شیخ رشید اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے مریم بی بی کا بار بار نام لیتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ان کو جواب دیں لیکن وہ ایسے لوگوں کو سنجیدہ نہیں لیتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن ان دنوں شدید مشکلات سے دو چار ہے، ن لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف لندن ، شہبازشریف اور حمزہ شہبازجیل میں ہیں اور اعلیٰ قیاد ت پر بغاوت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان ان تمام مصائب کے باوجود سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو مستقبل کی وزیراعظم قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوگی، مخالفین غلط فہمی نکال دیں، مریم نواز

واضح رہے کہ نوازشریف اور شہباز کی عدم موجودگی میں سینئر رہنماؤں کی موجودگی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ان دنوں مریم نواز کے پاس ہے۔

 

Related Posts