عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔حنا پرویز بٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ
منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ

لاہور: حکمراں سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی رہنما و رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی عمران خان سے ملاقات پر پی ٹی آئی والے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 فسادیوں کو پکڑنے سے امن و سکون آگیا۔حنا پرویز بٹ

رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا ڈھول پیٹنے والوں کو بتاتی چلوں کہ آئی ایم ایف وفد کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملنا معمول کا کام ہے۔

اس موقعے پر رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان ملکی سیاست پر بدنما داغ ہیں جبکہ فسادیوں کو پکڑنے سے ملک میں امن وسکون آگیا۔

ٹوئٹر پر گزشت ماہ اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست پر بد نما داغ ہیں۔ عمران خان ایک نظریہ نہیں، بلکہ ایک فتنہ اور فساد کا نام ہے۔

 

Related Posts