کراچی میں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، عاجز دھامرا

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمارامینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عاجز دھامرا
ہمارامینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عاجز دھامرا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ بڑی تعداد میں اردو بولنے والے پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں اور ماضی میں کراچی میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی خدمت سے ہاتھ نہیں اٹھایا پیپلزپارٹی نے کراچی میں ترقیاتی کام کروائے اور صحت اور تعلیم پر بہت کام کیا، 2015 میں بھی پیپلزپارٹی نے کراچی سے بہت ووٹ لئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کراچی بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دیکر مستعفی ہو، اسد عمر کا مطالبہ

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی شہرکی سیاست کو کہیں اور لے جانا چاہتی ہے کراچی میں امن کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت کچھ کیا ہے اور پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ لیاری سے جماعت اسلامی جیتی توہم نے سوال نہیں کیا، ہم سے سوال کیا گیا توہم بھی سوال کرنے میں حق بجانب ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، جو جماعت اسلامی کیلئے چوری ہوا، اگر کراچی میں ہمارے مینڈیٹ کوتسلیم نہ کیا تو دما دم مست قلندرہوگا۔

Related Posts