اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے حقوق چھین لیں گے، مصطفیٰ کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے حقوق چھین لیں گے، مصطفی کمال
اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے حقوق چھین لیں گے، مصطفی کمال

کراچی:پی ایس پی کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور نیچے زمین پر عوام ہے،آج اس گراؤنڈ میں جلسے سے پہلے بڑا جلسہ ہو چکا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے 8نومبر کے جلسے کے سلسلے میں باغ جناح گراؤنڈ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ آج پی ایس پی کا جلسہ نہیں ہے، اتوار کے دن یہ جلسہ ہونا ہے، اس کے شرکاء سارے کراچی کے ہوں گے۔یہ لوگ پورے پاکستان کے لوگوں کی ترجمانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں ہم اپوزیشن کے گھناؤنے کھیل کوبے نقاب کریں گے، خاموش بیٹھنے والا ظالم کا ساتھی ہے۔یہ گراؤنڈ، لیاری، سہراب گو ٹھ کے عوام سے بھرے گا،ہم بتائیں گے کہ جلسہ کس کو کہتے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ آٹھ تاریخ کو لاکھوں لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کے مسائل بتائیں گے۔ہم مسائل کا حل بھی بتائیں گے۔جلسے میں کوئی مہاجر، سندھی، پٹھان، بلوچ نہیں بلکہ انسان اور پاکستانی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کامیابی کی نوید سنائیں گے۔ظلم کا راج ختم ہونے والا ہے۔کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی ہے،اس ظلم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں اپنے آپ کو جگا لو،کراچی کے لوگوں اس جہاد میں شامل ہو جاؤ۔

کراچی والے پورے پاکستان کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں،آٹھ نومبرکو بتائیں گے کہ کراچی کا مسئلہ کیا ہے اس کا حل بھی بتائیں گے،8 نومبر کو جھوٹ کا قلعہ قمع کریں گے،سچ کا پرچار کریں گے

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف اور اقتدار دونوں ملک سے سنجیدہ نہیں ہیں۔اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم حقوق چھین گے۔جھوٹ کی سیاست کو ختم کریں گے۔

Related Posts