این سی او سی کی واضح ہدایات کے باوجود شہر اقتدار میں غیرقانونی بس اڈوں کا دھندہ عروج پر ، شہری خوار

تازہ ترین

تازہ ترین

این سی او سی کی واضح ہدایات کے باوجود شہر اقتدار میں غیرقانونی بس اڈوں کا دھندہ عروج پر ، شہری خوار
این سی او سی کی واضح ہدایات کے باوجود شہر اقتدار میں غیرقانونی بس اڈوں کا دھندہ عروج پر ، شہری خوار

اسلام آباد: شہر اقتدار کے علاقے جنگی سیداں اور چونگی نمبر 26 میں غیر قانونی بس اڈوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 3 ستمبر سے 12 ستمبر تک بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے باوجود اسلام آباد انتظامیہ کا دوہرا معیار دیکھنے میں آرہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر اقتدار کے تمام بس اڈوں کو بند کیا گیا ہے، تاہم بس اڈوں پر ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ چاروں صوبوں اور ملک کے مختلف شہروں بسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بس اڈوں پر بسوں کی غیر قانونی امدورفت کو روکنے میں اسلام آباد انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ خصوصی طور پر صبح کے اوقات میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ جاتیں ہیں۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موٹروے پولیس کے اہلکار کاشف کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہمارے پاس نفری بہت کم ہے۔ غیر قانونی اڈوں سے تھانہ ترنول کو مبینہ طور پربھتہ  دیا جاتا ہے۔ آر ٹی اے کا عملہ بھی راشی  ہے وہ یہاں پر نہیں آتے اور نہ ہی کوئی یہاں پر آپریشن ہوتا ہے۔ انتظامیہ کو متعدد مرتبہ شکایت کی گئی ہیں عوام کی طرف سے لیکن بے سود اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اہلکار کاشف کا کہنا تھا کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ این ایچ اے اور دیگر اتھارٹیز مثلآ اسلام آباد پولیس ہمارے ساتھ بالکل تعاون نہیں کرتے اگر انتظامیہ چاہے تو ایک دن میں آپریشن کرکے تمام غیر قانونی بس اڈے اور غیر قانونی پارکنگ کو ختم کرسکتی ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے چوک پر اتنی لمبی بسوں کی لائنیں لگی ہوتی ہیں کہ موٹروے پر جانے کے لیے گھنٹوں لگ جاتے ہیں، میڈیا ہمارا ساتھ دے انتظامیہ اگر آپریشن کرے تو پھر یہ مافیا یہاں سے بھاگ سکتا ہے ورنہ تو بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ایسوسی ایشنز نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

Related Posts