فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اہم فیصلوں کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Important decisions are expected in the PDM meeting today

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق یہ اجلاس مریم نواز کے گھر لاہور میں ہوگا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آج لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق ایم فیصلے متوقع ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کے وقت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے دوسرے مرحلے کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کی تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔ بہاولپور میں 3 جنوری کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بہاولپور میں احتجاج کی قیادت مولانا فضل الرحمن ، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ 6 جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ایک مظاہرہ کیا جائے گا۔ بنوں مظاہرے کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ ، 13 جنوری کو لورالائی اور تھرپارکر میں 16 جنوری کو مظاہرے کریگی۔ ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو سرگودھا ، 30 جنوری کو سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان مردم شماری کی خامیوں پر اب بھی سراپا احتجاج ہے، فیصل سبزواری

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے لئے نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان آج کے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔ جنوری میں ہونے والے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں فیصلہ بھی آج متوقع ہے۔

سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی،استعفوں کے وقت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Posts