پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل سے اظہار یکجہتی کے لیے کل اسلام آباد اور ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان کردیا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 21 اگست کے جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 21 اگست کے جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک انصاف کے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکن شریک ہوں گے۔ ریلی چائنہ چوک سے شروع ہوکر ایف نائن پارک اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی۔
اجلاس میں شہبازگل پر تشدد اور میڈیکل رپورٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک انصاف کے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکن شریک ہوں گے۔ ریلی چائنہ چوک سے شروع ہوکر ایف نائن پارک اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگی، جبکہ ملک بھر میں بھی ریلیاں ہوں گی۔
اجلاس میں شہبازگل پر تشدد اور میڈیکل رپورٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنے کی ہدایت بھی کی۔