پیش نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے نیب طلبی کے نوٹس کا جواب دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان
مخلوط حکومت انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے، کیونکہ ان کا صفایا ہوجانا ہے، عمران خان

لاہور: تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب طلبی کے نوٹس کا منفی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب قانون آئین کے خلاف ہے، اس لیے پیش نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں طلبی کا نوٹس ارسال کیا تھا۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ قبل از گرفتاری ضمانتوں کیلئے لاہور میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ایجنڈا اداروں سے لڑانے کی سازش ہے۔ شیخ رشید

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کو دئیے گئے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ نیب انکوائری تحقیقات میں تبدیل کرنے کا کام قانون کے خلاف ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیب کا قانون آئین سے متصادم ہے، اس لیے نیب میں پیش نہیں ہوں گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سے استدعا ہے کہ انکوائری رپورٹ مجھے بھیجے۔

قبل ازیں ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت سے پیش نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان وکلا کے ذریعے 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کریں۔ 

Related Posts