عدالت کا عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم، ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج ہی مقدمے کی سماعت کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے، تاہم ڈاکٹرز نے طبی مسائل کے باعث سفر سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا رویہ ہے؟ کیا ہمارا لیول نیچے آیا یا وہ اونچے ہو گئے؟

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، عوام سڑکوں پر نکلیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ عمران خان جلد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا جس دن سورج اچھی طرح نکلا ہوگا، چڑیاں چہچہا رہی ہوں گی، اس دن پیش ہوں گے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان کل پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانتیں خارج ہوجائیں گی، تاہم ڈاکٹرز نے ٹانگ میں سوزش کے باعث عمران خان کو نقل و حرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خدشہ ہے۔

میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے مؤقف اپنایا کہ اگر سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرام نہ کیا اور نقل و حرکت بند نہ کی تو سوجن بڑھ سکتی ہے۔ 

 

Related Posts