ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات میں کامیابی، عمران خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کل تک کیلئے منظور کی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 پی ٹی آئی اور عمران خان نے گزشتہ روز منعقدہ ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے این اے 31 میں اے این پی کے غلام احمد بلور کو 32ہزار کے مقابلے میں 57 ہزار 824 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان میں پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کے 1لاکھ 7 ہزار 327 ووٹوں کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی 82 ہزار 141 ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔ پی پی 241 میں ن لیگ کے امان اللہ ستار پی ٹی آئی کے ملک مظفر خان سے ہار گئے۔

Related Posts