کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک کروڑ 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ مقبولیت میں تمام سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے جن کے اتنی بڑی تعداد میں ٹوئٹر پر فالوورز ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 4اعشاریہ 1ملین اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فالوورز کی تعداد 5اعشاریہ 8 ملین ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ملک میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے، عمران خان نے کرکٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کے علاوہ کینسر اسپتال قائم کرکے شہرت حاصل کی۔
عمران خان نے 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد پہلی بار اقتدار حاصل کیا ہے اور اس وقت مسلم امہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں عمران خان کو ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں میں پاکستانی سیاستدانوں اور عوام کے علاوہ غیر ملکی بھی فالو کرتے ہیں ، مقبولیت کے حوالے سے پاکستان میں کوئی دوسرا سیاستدان عمران خان کے قریب بھی نہیں ہے۔