چینی کے بحران کی رپورٹ مشتہر کرنا وزیرِ اعظم کا بے مثال کارنامہ ہے۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی کے بحران کی رپورٹ مشتہر کرنا وزیرِ اعظم کا بے مثال کارنامہ ہے۔گورنر سندھ
چینی کے بحران کی رپورٹ مشتہر کرنا وزیرِ اعظم کا بے مثال کارنامہ ہے۔گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کی رپورٹ کو جس طرح مشتہر کیا، یہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رپورٹ مشتہر کرکے وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ ادوارِ حکومت میں اس کی کوئی مثال دستیاب نہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مستقبل میں بھی شاید ہی کوئی حکمران ایسا کوئی کام کرنے کی جرات کرسکے۔ عمران خان جیسا بہادر رہنما اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت میں بھی احتساب کا خواہش مند ہے جس کیلئے اس نے دلیرانہ اقدام اٹھایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں چینی کی قلت اور اضافے کے معاملے پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔شوگر ایکسپورٹ پالیسی سے فوائد حاصل کرنے والوں میں سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

گزشتہ روز مشتہر کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے چینی پر سبسڈی کا بڑا حصہ بااثر حکومتی شخصیات لے اُڑیں۔ چینی پر تین ارب کی سبسڈی کا سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین نے اٹھایا۔جہانگیر ترین گروپ نے چینی پر کل سبسڈی کا 22 فیصد حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں چینی کی قلت پر  تحقیقاتی رپورٹ تیار

Related Posts