عمران خان کو فارن فنڈنگ، بی آرٹی اور آٹا بحران کا حساب دینا پڑے گا۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو فارن فنڈنگ، بی آرٹی اور آٹا بحران کا حساب دینا پڑے گا۔احسن اقبال
عمران خان کو فارن فنڈنگ، بی آرٹی اور آٹا بحران کا حساب دینا پڑے گا۔احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ، بی آر ٹی اور آٹا بحران پر قوم کو حساب دینا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف کے چور کہنے پر سینئر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مجھے آپ جیسے لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے جنہیں عمران خان کے پراپیگنڈے نے آنکھوں اور دماغ سے محروم کردیا ہے۔

سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میرے خلاف کسی مالی بے ضابطگی کا الزام ثابت نہ کرسکی ، اس لیے اپنا دماغ اور آنکھیں کھول لیجئے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبے اور چینی اور آٹا بحران کی تفصیلات بتانی چاہئیں۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یا اس کے سیاسی رہنما کوئی چور نہیں بلکہ عمران خان اور ان کے گروپ کے سیاسی رہنما اعلیٰ درجے کے ڈکیت ہیں۔ 

Related Posts