اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

جنگل کے قانون میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، عمران خان
جنگل کے قانون میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا خاتون جج سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار

توہینِ عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ضمنی جواب گزشتہ روز داخل کرایا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج سے متعلق اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا جس کا مقصد مبینہ توہینِ عدالت پر اپنا مؤقف ججز کے سامنے رکھنا تھا۔ 

ہائیکورٹ اسلام آباد کا لارجر ججز بینچ آج دن ڈھائی بجے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ اپنے ضمنی جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔ جج کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  میرے بیان سے خاتون جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح ہونے پر گہرا افسوس ہے جبکہ طلال چوہدری کیس الگ نوعیت کا تھا۔

Related Posts