بلدیاتی انتخابات، کراچی پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں تو الیکشن ہوئے ہی نہیں۔الیکشن کے دوران ہماری پارٹی شہرِ قائد کے لوگوں کو گھروں سے ہی نہیں نکال سکی۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں پیش

بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمارے خلاف کئی فیصلے کیے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو انہوں نے نہیں دیا جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہو گئے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کیلئے کیس کر رکھا ہے۔ عمران خان آج کیس کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

 

Related Posts