اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے خلاف سرکاری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد عمران خان نے مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ پنجاب کی قیادت کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
گرفتاری یا اغواء؟ شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








