جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیاں ملوث، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔ عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے واقعات  پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیاں ملوث تھیں جس کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق یا تفتیش میں پیش کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیاں ملوث تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افرا تفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریکِ انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جاسکے۔ 

پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کر رہی ہیں۔ بلاشک و شبہ یہ ان لوگوں کی جانب سے پھیلایا ہوا جال تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جال اس لیے پھیلایا گیا تاکہ اس کی آڑ میں تحریکِ انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدت لاسکیں  اور مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں بھر کر لندن پلان کا وعدہ پورا کرسکیں۔

 

Related Posts