وزیرِ اعظم کا 1 روز میں 35 لاکھ درخت لگانے کا اعلان، عوام کو کل آمد کی دعوت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

No-confidence motion

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے 1 روز میں 35 لاکھ درخت لگانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بھی روزِ شجرکاری میں آمد اور شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کل میرے ساتھ ہر شخص شریک ہو۔ 9 اگست کو ہم پورے پاکستان میں درخت لگائیں گے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے اراکینِ اسمبلی، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس کو دعوت دی ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے یومِ شجرکاری میں شریک ہوں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ہدف 1 روز میں 35 لاکھ درخت لگانا ہے تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اِس ہدف کو عبور کرکے مزید درخت لگائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنیکا حکم

Related Posts