اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان آج ہونے والے نیشنل کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سابق وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کی سینئر مرکزی قیادت شریک ہوگی جس میں انتخابات کے حوالے سے رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی۔
عمران خان کی لانگ مارچ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور
نیشنل کونسل اجلاس میں پارٹی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن کی توثیق کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 25مئی لانگ مارچ کے دوران 10 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران عوام کو تشدد پر اکسایا۔عدالت نے زبیر نیازی، شیخ امتیاز، میاں اکرم عثمان اور عظیم افضل سے تفتیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
عدالت نے پولیس کو تمام ملزمان سے فوری تفتیش کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے فوری طور پر زبیر خان نیازی اور دیگر ملزمان کے بیانات قلمبند کیے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 10 مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی ضمانت منظور کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








